ڈھاکہ(ویب ڈیسک) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جانے والے تین میچوں کی ٹی 20 سیریز کا دوسرا میچ آج (ہفتے کو) کھیلا جائے گا۔ پاکستان نے...
ڈھاکہ(ویب ڈیسک) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جانے والے تین میچوں کی ٹی 20 سیریز کا دوسرا میچ آج (ہفتے کو) کھیلا جائے گا۔
پاکستان نے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد چار وکٹوں سے شکست دیدی تھی۔پاکستان نے 128 رنز کا ہدف آخری اوور میں چار گیندیں قبل حاصل کیا۔دوسرے میچ کے لیے پاکستان کی ٹیم میں ایک تبدیلی متوقع ہے۔ کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ دوسرا میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کی کوشش کریں گے۔ بنگلہ دیش اپنے ہوم گراؤنڈ پر ایک سخت حریف ہے۔دوسرا ٹی 20 میچ پاکستان وقت کے مطابق دن ایک بجے شروع ہوگا۔