ڈھاکہ : دورہ بنگلہ دیش پر موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم آج سریز میں اپنا پہلا ٹی 20 میچ کھیل رہی ہے جہاں بنگلہ دیش نےٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا ف...
ڈھاکہ : دورہ بنگلہ دیش پر موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم آج سریز میں اپنا پہلا ٹی 20 میچ کھیل رہی ہے جہاں بنگلہ دیش نےٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے ۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ اگر ہم ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی پہلے باؤلنگ کو ہی ترجیح دیتے ، ہماری کوشش ہو گی کہ بنگلہ دیش کو 150 کے سکور تک محدود کر دیں ۔
پاکستان کی ٹیم میںکپتان بابر اعظم ، وکٹ کیپر محمد رضوان ، فخر زمان ، حیدر علی ،شعیب ملک ، خوشدل شاہ ، محمد نواز ، شاداب خان ، حسن علی ، حارث رؤف اور محمد وسیم جونیئر شامل ہیں ۔
بنگلہ دیش کی جانب سے محمد نعیم ، سیف حسن ، نجم الحسن ، محمد اللہ (کپتان) ، عفیف حسین ، نور الحسن ( وکٹ کیپر) شریف الاسلام ، تسکین احمد ، امین الاسلام ، مہدی حسن اور مستفیض الرحمان آج کا میچ کھیل رہے ہیں ۔