Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

ٹی 20 ورلڈکپ، پاکستان نے نمیبیا کو بڑے مارجن سے شکست دے دی

پاکستان نے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت نمیبیا کو شکست دے کر ایونٹ میں لگاتار چوتھی کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ...

پاکستان نے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت نمیبیا کو شکست دے کر ایونٹ میں لگاتار چوتھی کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

ابوظبی میں کھیلے گئے سپر 12 راؤنڈ کے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو روبن ٹرمپیل مین نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے پہلا اوور میڈن کرایا اور یہ محمد رضوان نے ٹی20 کرکٹ میں میڈن اوور کرایا۔
نمیبیا کے باؤلرز کی نپی تلی باؤلنگ کے سبب پاکستان کے اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان کو بڑے شاٹس کھیلنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
10 اوورز کے بعد دونوں بلے بازوں نے جارحانہ انداز اپنایا اور ٹیم کے بڑے اسکور کی بنیاد رکھی اور دو اوورز میں ایک رن دینے والے ٹرمپل مین کے تیسرے اوور میں 18رنز بٹورے۔
پاکستان کے اوپنرز نے ایک اور مرتبہ بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے پہلی وکٹ کے لیے سنچری شراکت قائم کی۔
دونوں کھلاڑیوں نے ٹیم 113 رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد بابر اعظم پویلین لوٹ گئے، انہوں نے 49 گیندوں پر 7چوکوں کی مدد سے 70رنز کی اننگز کھیلی۔
فخر زمان کا وکٹ پر قیام مختصر رہا اور وکٹوں کے عقب میں زین گرین نے شاندار کیچ لے کر انہیں پویلین رخصت کردیا۔
دوسرے اینڈ پر موجود محمد رضوان نے بھی اپنی نصف مکمل کر لی جو ٹورنامنٹ میں ان کی دوسری ففٹی ہے۔
نمیبیا نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے اور پاکستان نے میچ میں 45 رنز سے فتح حاصل کی۔