Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

شیخوپورہ میں میاں بیوی اور 2 بیٹیوں کا پراسرار قتل، لاشیں کار سے برآمد

شیخوپورہ کی تحصیل فیروزوالا میں ایک کار سے میاں بیوی اور ان کی دو بیٹیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق فیروز والہ کے گاؤں اتوکے اع...

شیخوپورہ کی تحصیل فیروزوالا میں ایک کار سے میاں بیوی اور ان کی دو بیٹیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق فیروز والہ کے گاؤں اتوکے اعوان کے رہائشی شاہنواز، اس کی اہلیہ زینب، دو بیٹیوں چار سالہ ہانیہ اور 2 سالہ حورین کی لاشیں کار سے ملیں جنہیں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی تاہم گاڑی کے چاروں اطراف فائرنگ کا کوئی نشان نہیں تھا جبکہ اندر گولیوں کے نشانات واضح تھے۔

پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں واقعے کو پراسرار قرار دیا ہے تاہم ایس پی انویسٹی گیشن ناصر باجوہ کا کہنا ہے کہ خودکشی اور قتل کے پہلو پر تحقیقات کے لیے ٹیمیں بنا دی ہیں۔

پولیس اور فارنزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کر کے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈہاؤس منتقل کر دی ہیں۔

دوسری جانب ایک ہی خاندان کی چار لاشیں دیکھ کر ورثاء غم سے نڈھال ہو گئے اور لواحقین کا کہنا ہے کہ اُن کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے۔