گجرات:محکمہ مال کا پٹواری 19 ہزار رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار مہدی خان نے شہری سے انتقال وراثت کی مد میں رشوت لی تھی ،نشان زدہ نوٹ برآمد کا...
گجرات:محکمہ مال کا پٹواری 19 ہزار رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار مہدی خان نے شہری سے انتقال وراثت کی مد میں رشوت لی تھی ،نشان زدہ نوٹ برآمد
کارروائی ریجنل ڈائریکٹر صفی اﷲ کی زیر نگرانی عمل میں لائی گئی۔ محکمہ مال کے پٹواری مہدی خان نے ایک شہری سے انتقال وراثت کی مد میں 19 ہزار روپے رشوت وصول کی تھی جس پر اینٹی کرپشن گجرات کے سرکل آفیسر نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا اور اس کے قبضہ سے نشان زدہ نوٹ برآمد کرکے مقدمہ کا اندراج کروا دیا