Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

لاہور کےمختلف علاقوں میں چینی کی قلت، قیمت 150 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور (ویب ڈیسک ) لاہور کے مختلف علاقوں میں چینی کی قیمت 150 روپے فی کلو تک پہچ گئی مگر اس کے باوجود شہر میں چینی کی قلت سے شہری پریشان ہیں ...

لاہور (ویب ڈیسک ) لاہور کے مختلف علاقوں میں چینی کی قیمت 150 روپے فی کلو تک پہچ گئی مگر اس کے باوجود شہر میں چینی کی قلت سے شہری پریشان ہیں ۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق اکبری منڈی میں چینی 50 کلو تھیلا 7 ہزار 50 روپے تک پہنچنے کے باوجود نایاب ہے ، درآمد شدہ چینی کا تھیلا چارہزار 356 روپے میں دستیاب ہے مگر اس کے خریدار کم ہیں ۔ ہول سیل ڈیلز کے مطابق درآمد شدہ چینی کوئی نہیں خریدتا،مقامی چینی کی قلت ہے شوگر ملز سپلائی نہیں کر رہیں ۔
دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ چینی بازار میں 150 روپے کلو ہونے کے باوجود نہیں مل رہی ۔