اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے تیار کردہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر الیکشن کمیشن نے 15 نومبر کو بریفنگ طلب کر لی...
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے تیار کردہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر الیکشن کمیشن نے 15 نومبر کو بریفنگ طلب کر لی ہے۔
الیکشن کمیشن میں ای وی ایم کے پائلٹ پراجیکٹ پر مشاورت ہوئی ، جس کے بعد وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو مراسلہ ارسال کیا گیا، مراسلے میں کہا گیا کہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پیر 15 نومبر کو ای وی ایم پر بریفنگ دے۔ الیکشن کمیشن نے ای وی ایم پروٹائپ کی دستاویزی ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔
مراسلے میں کہا گیا کہ سیکرٹری الیکشن کیشن کی سربراہی میں تیکنیکل ایولیوایشن کمیٹی کو بریفنگ دی جائے گی، برینگ کے بعد ای وی ایم پائلٹ پراجیکٹ سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن لاہور کے حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں ای وی ایم کے پائلٹ پراجیکٹ پر غور کر رہا ہے ۔
واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتیں ای وی ایم کو یکسر مسترد کر چکی ہیں، اپوزیشن جماعتوں کے مطابق حکومت ای وی ایم مشین کے ذریعے انتخابات 2023 جیتنا چاہتی ہے ۔