Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس آج 12 بجے ہوگا ، 58 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا

اسلام آباد: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج دوپہر 12 بجے ہوگا اجلاس میں 29 بل پیش کئے جائیں گے جن کے 58 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ نجی ٹی ...

اسلام آباد: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج دوپہر 12 بجے ہوگا اجلاس میں 29 بل پیش کئے جائیں گے جن کے 58 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق اجلاس میں انتخابی ترمیمی بل 2021 پیش کیےجائیں گے، انتخابی اصلاحات کابل بابراعوان پیش کریں گے، انتخابی دوئم ترمیمی بل بھی پیش کیاجائےگا۔کلبھوشن اورعالمی عدالت انصاف سےمتعلق بل پیش کیاجائےگا، اسلام آباد میں چیریٹی رجسٹریشن اینڈفیسلی ٹیشن بل پیش کیا جائے گا،اسٹیٹ بینک بینکنگ سروسزکارپورشن ترمیمی بل 2021 پیش کیاجائےگا۔

مشترکہ اجلاس میں نیشنل کالج آف آرٹس انسٹیٹیوٹ بل پیش کیاجائےگا،مسلم فیملی لا کے2بل مشترکہ اجلاس میں پیش کیےجائیں گے،حیدر آبادانسٹی ٹیوٹ ٹیکنیکل مینجمنٹ سائنس بل بھی پیش کیا جائے گا،کارپوریٹ ری سٹرکچرنگ کمپنیزترمیمی بل 2021 پیش کیا جائے گا،فنانشل انسٹی ٹیوشن ترمیمی بل 2021 ،فیڈرل پبلک سروس کمیشن بل 2021 ،زراعت، کمرشل اورصنعتی مقاصد کیلئےقرضوں سےمتعلق بل پیش کیاجائے گا۔

کمپنیز ترمیمی بل 2021 بھی اجلاس میں پیش کیا جائے گا،نیشنل ووکیشنل ٹیکنیکل اینڈٹریننگ کمیشن ترمیمی بل ،پاکستان اکادمی ادبیات ترمیمی بل 2021 ،پورٹ قاسم اتھارٹی ترمیمی بل 2021 ،پاکستان شپنگ نیشنل کارپوریشن ترمیمی بل 2021 ،گوادرپورٹ اتھارٹی ترمیمی بل 2021 ،میری ٹائم ایجنسی ترمیمی بل 2021 پیش کیاجائےگا۔

مشترکہ اجلاس میں امیگریشن ترمیمی بل 2021،نجکاری کمیشن ترمیمی بل 2021 ،کوروناکےدوران ذخیرہ اندوزی کی روک تھام سےمتعلق بل ایجنڈےکاحصہ ہے ۔کریمنل لا ترمیمی بل 2021 ،الکرم انٹرنیشنل بل 2021 بھی ایجنڈےمیں شامل ہے ۔