لاہور: گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ کے سینئر میڈیکل آفیسر ( ایس ایم او) نے مبینہ طور پر خاتون کمپیوٹر آپریٹر سے زیادتی کی کوشش کی ، خاتون کی ...
لاہور: گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ کے سینئر میڈیکل آفیسر ( ایس ایم او) نے مبینہ طور پر خاتون کمپیوٹر آپریٹر سے زیادتی کی کوشش کی ، خاتون کی درخواست پر تھانہ شاہدرہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
نجی ٹی وی سٹی 42 کے مطابق متاثرہ خاتون نے درخواست میں کہا کہ ایس ایم او ڈاکٹر شہباز نے گزشتہ روز مجھے کمرے میں بلایا اور نازیبا حرکات شروع کر دیں ، ڈاکٹر کو روکا تو شدید زد و کوب کے بعد کپڑے پھاڑ دیے ،ڈاکٹر شہباز نے مجھ سے زیادتی کی کوشش کی ۔
تھانہ شاہدرہ پولیس نے لڑکی کی درخواست کے بعدمقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ۔