Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

پاکستان نے آج ہمیں پیچھے چھوڑ دیا‘ پاکستان سے تاریخی شکست کے بعد ویرات کوہلی کا بیان

انہوں نے کہا کہ جو پرفارمنس ہم چاہتے تھے اس پر عمل نہیں کر سکے لیکن کریڈٹ یقینی طور پر واجب الادا ہے کیونکہ پاکستان نے آج ہمیں پیچھے چھوڑ دی...

انہوں نے کہا کہ جو پرفارمنس ہم چاہتے تھے اس پر عمل نہیں کر سکے لیکن کریڈٹ یقینی طور پر واجب الادا ہے کیونکہ پاکستان نے آج ہمیں پیچھے چھوڑ دیا۔

میچ میں شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب پہلی تین وکٹیں جلدی گر جائیں تو میچ میں واپس آنا بہت مشکل ہوتا ہے خاص طور پر جب آپ کو معلوم ہو کہ اوس آ رہی ہے۔ بھارتی کپتان نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی بلے کے ساتھ بھی بہت پیشہ ور تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہیٹنگ کرنا پہلے ہاف میں اتنا آسان نہیں تھا جتنا پاکستان کی اننگز میں لگتا تھا ، لہذا جب آپ کو معلوم ہو کہ (اوس کی وجہ سے) حالات بدل سکتے ہیں تو آپ کو 10-20 اضافی رنز کی ضرورت ہوتی ہے لیکن پاکستان کی جانب سے معیاری باولنگ نے ہمیں پچ پر قدم نہ جمانے دئیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم یقینی طور پر ایسی ٹیم نہیں ہیں جو گھبراہٹ کا بٹن دبائے ، یہ ٹورنامنٹ کا آغاز ہے ، اختتام نہیں۔