راولپنڈی:آئی ایس پی آر کے مطابقآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نےچینی ساختہ وی ٹی فور ٹینک کا کمیشنینگ کا مشاہدہ کیا ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقا...
راولپنڈی:آئی ایس پی آر کے مطابقآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نےچینی ساختہ وی ٹی فور ٹینک کا کمیشنینگ کا مشاہدہ کیا ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گجرانوالہ کور کا دورہ کیا ہے، آرمی چیف چینی ساختہ وی ٹی فور ٹینک کا کمیشنینگ کا مشاہدہ کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے وی ٹی فور ٹینک کی حربی صلاحیتوں کو عملی مظاہرہ بھی دیکھا، چینی ساختہ ٹینک جدید ترین پروٹیکشن ، فائر پاور اورنقل وحرکت کا حامل ہے، وی ٹی فور دنیا کے بہترین جدید ٹینکوں کے ہم پلڑہ ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ روایتی جنگی صلاحتیوں کی اپگریڈیشن ایک جاری عمل ہے، جارحیت کے بھرپورجواب کےلیے اپگریڈیشن جاری ہے، وی ٹی فور ٹینک پاکستان اورچین کے اسٹریٹجک تعاون ایک اورثبوت ہے، فوج میں ان ٹینکوں کی شمولیت سے فارمیشنز کی استعداد بڑھے گی ۔