Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

انڈیا کے خلاف تاریخی فتح، سابق وزیر اعظم نواز شریف کا بھی پیغام آگیا

ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی روایتی حریف بھارت کے خلاف تاریخی فتح پر سابق وزیر اعظم نواز شریف نے بھی پیغام جاری کردیا۔ میچ ختم ہونے کے...

ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی روایتی حریف بھارت کے خلاف تاریخی فتح پر سابق وزیر اعظم نواز شریف نے بھی پیغام جاری کردیا۔

میچ ختم ہونے کے اگلے دن سابق وزیر اعظم نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے دل کو گرما دینے والی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ بابر اعظم اور محمد رضوان نے شاندار کھیل پیش کیا جس پر پورا پاکستان مبارک باد کا مستحق ہے۔


خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور انڈیا کے درمیان کھیلے گئے ورلڈ کپ کے میچ میں گرین شرٹس نے تاریخی فتح حاصل کی تھی۔ بھارت کی جانب سے دیا گیا 152 رنز کا ہدف پاکستان کے اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان نے ہی پورا کرکے بھارت کو 10 وکٹوں سے دھول چٹائی۔