Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

شوگر ملز کیس ، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو عدالت سے ریلیف مل گیا

 لاہور کی بینکنگ کورٹ نے مسلم لیگ ن کے صدر اور ان کے صاحبزادے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کی ضمانتوں میں 30 اکتوبر تک توسیع کر دی لاہور: شوگر ...

 لاہور کی بینکنگ کورٹ نے مسلم لیگ ن کے صدر اور ان کے صاحبزادے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کی ضمانتوں میں 30 اکتوبر تک توسیع کر دی


لاہور: شوگر ملز کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو عدالت سے ریلیف مل گیا ، لاہور کی بینکنگ کورٹ نے مسلم لیگ ن کے صدر اور ان کے صاحبزادے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کی ضمانتوں میں 30 اکتوبر تک توسیع کر دی ، ایف آئی اے کے وکیل نے بینکنگ کورٹ کے دائرہ اختیار پر اعتراض کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق مقدمے کی سماعت کے دوران شہباز شریف اور حمزہ شہباز بھی عدالت میں پیش ہوئے جہاں شہباز شریف نے استدعا کی کہ میں بات کرنا چاہتا ہوں ، یہ وہی پلندہ ہے جس پر لندن سے فیصلہ آیا ہے ، ایف آئی اے کے افسر تمام باتیں میڈیا کو بتا دیتے ہیں۔
دوران سماعت بینکنگ کورٹ کے جج نے ایف آئی اے کے وکیل کو ہدایت کی کہ تفتیش پر پیش رفت سے آگاہ کریں ، ایف آئی اے کی تحقیقات کہاں تک پہنچی ہیں؟ کیا آپ نے کسی اور کو بھی سوالنامہ بھجوایا ؟ جس پر ایف آئی اے کے وکیل نے بتایا کہ شہباز شریف کو سوالنامہ بھجوایا گیا ، کل انہوں نے جواب جمع کرایا ہے ، شہباز شریف کے جوابات دیکھ کر تفتیش میں پیش رفت ہو گی ، اس موقع پر ایف آئی اے نے بینکنگ کورٹ کے دائرہ اختیار پر بھی اعتراض کیا اور کہا کہ کیس کی سماعت بینکنگ کورٹ میں نہیں ہو سکتی ، اینٹی کرپشن کی دفعات کی وجہ سے کیس بینکنگ کورٹ میں نہیں چلایا جا سکتا۔
بینکنگ کورٹ کے جج نے ریمارکس دیے کہ بہت وقت ہو گیا ہے ، عبوری ضمانت کی درخواستیں زیرِ التواء ہیں ، پہلی بار سرکاری وکیل کی طرف سے دائرہ اختیار کا سوال اٹھایا گیا ہے ، 30 اکتوبر کو عدالت کے دائرہ اختیار کے اعتراض پر سماعت ہو گی ، جس پر عدالت نے لیگی رہنماؤں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ضمانتوں میں 30 اکتوبر تک توسیع کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت ملتوی کردی۔