پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض رہنما جہانگیر خان ترین نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کہروڑپکا میں میڈیا سے گفتگو میں جہانگی...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض رہنما جہانگیر خان ترین نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
کہروڑپکا میں میڈیا سے گفتگو میں جہانگیر ترین کا کہنا تھاکہ احمد محمود میرے برادر نسبتی ہیں، ان کے ساتھ ملاقات یا سفر کوئی مسئلہ نہیں۔
مہنگائی پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھاکہ حکومت مہنگائی کنٹرول نہیں کرسکی اس سے عوام کو بہت تکلیف ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ حکومت کو سارے کام چھوڑ کر مہنگائی کنٹرول کرنے کی کوشش کرنی چاہیے، مہنگائی سپلائی اور ڈیمانڈ سے کنٹرول ہوتی ہے، بروقت برآمدات کے اہم فیصلے ہوجاتے تو چینی اور گندم سمیت دیگر مسائل نہ ہوتے۔
جہانگیر ترین کا کہنا تھاکہ کوشش ہے لودھراں میں ترقیاتی کام ہوں، فنڈز پنجاب حکومت نے دینے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میری جماعت ہے ہم سب تحریک انصاف میں ہیں۔