لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان سے سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر واپس جانے والی نیوزی لینڈ کو جواب دینے کا وقت آگیا، چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ ن...
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان سے سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر واپس جانے والی نیوزی لینڈ کو جواب دینے کا وقت آگیا، چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ آج بھی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
مقامی اخبار روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ میں قومی ٹیم کے دوسرے میچ سے قبل دیئے گئے بیان میں کہنا ہے کہ پہلے ہدف بھارت تھا اب نیوزی لینڈ اور انگلینڈ بھی نشانے پر ہیں۔بھارت کے خلاف تاریخی فتح کے بعد پاکستانی فینز بھی چیئرمین پی سی بی کی طرح گرین شرٹس کے ہاتھوں کیویز کی شکست کیلئے پر جوش ہیں۔پاکستان کا دورہ اچانک منسوخ کرکے واپس جانے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم کا پہلی بارگرین شرٹس سے آمنا سامنا ہوگا، بھارت کو بھیگی بلی بنانے والے شاہین، کیویز کو دبوچنے کو بے قرار ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ایک اور بڑا مقابلہ شام 7 بجے شارجہ میں ہوگا۔