Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وصیت کے مطابق ان کی تدفین کہاں پر کی جائے گی ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

 اسلام آباد :ڈاکٹر عبدالقدیر خان طویل علالت کے بعد آج صبح 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں جس پر پوری قوم افسردہ ہے ، ان کی سرکاری اعزاز ...

 اسلام آباد :ڈاکٹر عبدالقدیر خان طویل علالت کے بعد آج صبح 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں جس پر پوری قوم افسردہ ہے ، ان کی سرکاری اعزاز کے ساتھ نماز جنازہ اور تدفین کیلئے انتظامات شروع کر دیئے گئے ہیں ۔



تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وصیت کے مطابق ان کی تدفین سیکٹر ایچ 8 قبرستان میں کی جائے گی اور اس حوالے سے اسلام آباد کی انتظامیہ نے انتظامات شروع کر دیئے ہیں ۔ نماز جنازہ کی ادائیگی فیصل مسجد میں دو پہر ساڑھے تین بجے کی جائے گی جہاں سیکیورٹی انتظامات کا آغاز کر دیا گیاہے جبکہ مسجد کو کلیئر کیا جارہاہے ۔

ڈاکٹر عبدالقدیر کو آج صبح چھ بجے پھیپھڑوں میں تکلیف اور سانس لینے میں دشواری کے باعث آر ایل ہسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن ان کی طبیعت سنبھل نہ پائی اور وہ انتقال کر گئے ۔