Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

امریکہ اور پاکستان کے درمیان فضائی حدود کے استعمال کیلئے معاہدے کی خبریں؟ پاکستانی دفتر خارجہ نے دوٹوک اعلان کر دیا

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی میڈیا کے ادارے” سی این این “ کی رپورٹ کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان کسی معاہدے پر ب...

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی میڈیا کے ادارے” سی این این “ کی رپورٹ کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان کسی معاہدے پر بات چیت نہیں ہو رہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سی ای این نے آرٹیکل شائع کیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا کہ جوبائیڈن انتظامیہ نے قانون سازوں کو بتایا ہے کہ امریکہ ، افغانستان میں انٹیلی جنس اور فوجی آپریشن کیلئے پاکستان کے ساتھ فضائی حدود کے استعمال کیلئے باضابطہ معاہدے کے قریب پہنچ چکا ہے ۔ جس کی دفتر خارجہ کی جانب سے تردید کرتے ہوئے بیان جاری کیا گیاہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان کسی معاہدے پر بات چیت نہیں ہو رہی ہے، پاکستان اورامریکاکاعلاقائی سلامتی اورانسداددہشتگردی پردیرینہ تعاون ہے،پاکستان اورامریکاکے درمیان باقاعدہ مشاورت جاری ہے۔