Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

نئے ڈی جی آئی ایس آئی کا نو ٹی فیکیشن جاری

وزیراعظم عمران خان نے ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے پر تقرری کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا ۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق لیفٹی...

وزیراعظم عمران خان نے ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے پر تقرری کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا ۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم ڈی جی آئی ایس آئی تعینات ہو گئے ہیں ۔نو ٹی فیکیشن کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی 20 نومبر سے اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید 19 نومبر تک ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے پر اپنے فرائض سر انجام دیں گے ۔

واضح رہے کہ 6 اکتوبر کو پاک فوج میں تقرر و تبادلے کیے گئے تھے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج میں اعلی سطحی تقرریوں اور تبادلوں کی منظوری دی تھی۔6 اکتوبر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کا نیا ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) تعینات کیا گیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کیا گیا تھا، ایڈجوٹننٹ جنرل لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کو کور کمانڈر گوجرانوالہ تعینات کردیا گیا تھا، جبکہ کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو کوارٹر ماسٹر جنرل تعینات کیا گیا تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید کو کور کمانڈرکراچی تعینات کیا گیا تھا جبکہ لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی تعینات کیے گئے تھے۔ میجرجنرل عاصم ملک کی لیفٹیننٹ جنرل کےعہدے پر ترقی ہوئی ہے جس کے بعد انہیں پاک فوج کے ایڈجوٹنٹ جنرل تعینات کر دیا گیا تھا۔