Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

کیا آپ کا انٹرنیٹ بھی سلو چل رہا ہے؟ اصل وجہ سامنے آگئی

کراچی (آن لائن) پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست رفتاری کی وجہ سامنے آگئی، زیرِ سمندر فائبر آپٹک کیبل میں خرابی کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفت...

کراچی (آن لائن) پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست رفتاری کی وجہ سامنے آگئی، زیرِ سمندر فائبر آپٹک کیبل میں خرابی کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار کم ہے۔


نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ 40 ٹیرابائٹ کی اہم ترین کیبل فجیرا کے قریب خرابی کا شکار ہے جس کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار متاثر ہوئی ہے۔ زیرِ سمندر اس اہم ترین کیبل کی مرمت میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ انٹرنیٹ ڈیٹا کی ٹریفک کو دیگر کم گنجائش والی کیبلز پر منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار کو بحال کیا جاسکے۔