ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال نے صادق آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 9 افراد کے قتل پر اعتراف کیا ہے کہ پولیس عوام کے جان...
ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال نے صادق آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 9 افراد کے قتل پر اعتراف کیا ہے کہ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام رہی۔
انہوں نے کہا کہ ماہی چوک واقعے میں پولیس کی ناکامی پر ندامت اور سخت افسوس ہے، پولیس کو چاہیے کہ ڈاکوؤں کو دوڑائے یہ نہیں کہ تھانوں میں چھپ کر بیٹھ جائے۔
ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ جنہیں ڈاکوؤں سے خطرہ ہے وہ اسلحہ لائسنس کیلئے درخواست دیں، حکومت پنجاب سے درخواست کر کے انہیں اسلحہ لائسنس دلوائیں گے۔
دوسری طرف رحیم یار خان میں اندھڑ گینگ ڈاکوؤں کے حملے میں جاں بحق ہوئے 9 افراد کی نماز جنازہ آج ادا کردی گئی۔