وزیر داخلہ کو وزیر اعظم ہاؤس میں ہنگامی طور پر طلب کرلیا گیا ، شیخ رشید تقریب چھوڑ کر وزیر اعظم ہاؤس روانہ

اسلام آباد : وزیر داخلہ شیخ رشید کو وزیر اعظم ہاؤس میں ہنگامی طور پر طلب کیا گیا جس پر شیخ رشید فوری طور پر تقریب چھوڑ کر وزیر اعظم ہاؤس کی جانب روانہ ہو گئے ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید اسلام آباد میں پولیس کی تقریب میں شریک تھے کہ انہیں وزیر اعظم ہاؤس میں میٹنگ کیلئے ہنگامی طور پر طلب کیا گیا، جس پر شیخ رشید پولیس تقریب کو چھوڑ کر فوری طور پر وزیر اعظم ہاؤس روانہ ہو گئے ۔

اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے سے متعلق واضح الفاظ میں کہہ دیا کہ دور حاضر میں یورپی یونین سے تعلقات منقطع نہیں کئے جا سکتے اور فرانس کے سفیر کو نکالنے کا مطلب یورپی یونین سے تعلقات بگاڑنا ہے ، ہم بھی عاشق رسول ﷺ ہیں ، وزیر اعظم ریاست مدینہ کیلئے کام کر رہے ہیں ، ہماری کوش شیہی ہوتی ہے کہ دنگا فساد کم سے کم ہو اور اپنے مقاصد حاصل کر لئے جائیں ۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ دور حاضر میں میڈیا جتنی کوریج اپوزیشن کو دے رہا ہے یہ ا س بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں سیاسی اور جمہوری آزادی میسر ہے ، قانون کو ہاتھ میں لئے بغیر ہر طرح کے احتجاج کی اجازت ہے لیکن کسی نے قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو پھر بھرپور ایکشن لیں گے ۔