پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) اسپورٹس کے اینکر نعمان نیاز نے لائیو شو کے دوران قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کے ساتھ تلخ رویہ اپناتے ...
Join our full bench strength with a galaxy of stars @ivivianrichards @David215Gower @shoaib100mph @mir_sana05 @iRashidLatif68 @AzharMahmood11 @AJavedOfficial & @mdk_gul hosted by @DrNaumanNiaz LIVE now on PTV-Sports. #GameOnHai pic.twitter.com/XMJd9r8u0X
— PTV Sports (@PTVSp0rts) October 26, 2021
ہوا کچھ یوں کہ شعیب اختر نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ پر اپنا تجزیہ دیتے ہوئے کہا کہ حسن علی سے شروع میں باؤلنگ نہیں کروانی چاہیے تھی کیونکہ بعد میں گیند ریورس ہو رہی تھی۔
Full Clip of the Phadda between Dr Nauman Niaz and Shoaib Akhtar https://t.co/jHh9JkZ2OC pic.twitter.com/J5hAE8XbBT
— Basit Subhani (@BasitSubhani) October 26, 2021
اس پر شعیب اختر نے کہا کہ ’میں حارث رؤف کی بات کر رہا ہوں‘ جس پر نعمان نیاز نے اپنی بات کو دہرائی ہوئے کہا کہ ’شاہین شاہ آفریدی پہلے پاکستان کے لیے کھیل چکے تھے‘۔
اینکر کی مذکورہ بات کے جواب میں شعیب اختر نے کہا کہ ’سر پلیز! سم بڈی کیم ٹو دا ورک‘۔
تاہم شو کے اینکر ڈاکٹر نعمان نیاز نے اچانک تلخ رویہ اپناتے ہوئے کہا کہ ’آپ بدتمیزی کررہے ہیں میں یہ نہیں کہنا چاہتا تھا لیکن آپ اوور اسمارٹ ہو رہے ہیں تو چلے جائیں میں یہ آن ایئر کہہ رہا ہوں‘۔
یہ کہنے کے ساتھ ہی پینل میں موجود ثنا میر سے بات سوال کرنا شروع کیا اور شعیب اختر کے مخاطب کرنے پر بریک لے لیا تھا۔
تاہم بریک سے واپس آنے کے بعد اینکر نعمان نیاز نے سوال بدل دیا تھا مگر شعیب اختر نے انہیں روکا اور کہا کہ ’میں آپ کے خلاف کیس نہیں بنا رہا تھا بلکہ حارث رؤف کے بارے میں بات کر رہا تھا جو کہ لاہور قلندرز کی دریافت ہے اور وہ انڈر 19 سے نہیں آئے تھے’۔
جس پر نعمان نیاز نے کہا کہ ’شاہین شاہ آفریدی انڈر 19 سے آئے تھے‘، اس پر شعیب اختر نے کہا کہ اب یہ بات واضح ہوگئی؟ جس پر اینکر نے ہاں میں جواب دیا۔
پھر شعیب اختر نے ان سے کہا کہ ’مسکرائیں، اور جو بھی ہوا، اس پر معذرت کریں جس کے جواب میں نعمان نیاز نے کہا کہ ٹھیک ہے آپ جاری رکھیں۔
Multiple clips are circulating on social media so I thought I shud clarify. pic.twitter.com/ob8cnbvf90
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) October 26, 2021
شعیب اختر کا کہنا تھا کہ اس معاملے کو ختم کرنے کے لیے میں نے کہا کہ ہم مذاق کر رہے تھے، میں نے ڈاکٹر نعمان سے کہا کہ معذرت کر لیں لیکن جب انہوں نے معذرت نہیں کی تو میں نے شو چھوڑ دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے پروگرام میں بات سنبھالنے کی کوشش کی لیکن ڈاکٹر نعمان نے میری توہین کی، غیر ملکی اسٹارز اور قومی اسٹارز کیا سوچیں گے کہ نیشنل ٹی وی پر نیشنل اسٹار کے یہ کیا ہو رہا ہے؟
شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ’ڈاکٹر نعمان نے معافی نہیں مانگی لہذا میں نے پروگرام سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا، یہ بہت افسوسناک واقعہ تھا جو کچھ ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا‘۔
اینکر پرسن ڈاکٹرشاہد مسعود نے کہا کہ ’شعیب اختر صاحب ایک قومی ہیرو پونے کے ساتھ ذاتی زندگی میں ایک انتہائی نفیس انسان بھی ہیں، ان کے ساتھ توہین آمیز رویے ہر دکھ تو بہت ہوا لیکن حیرت نہیں۔ شاید اپنے ہیروز کے ساتھ یہ سب کچھ پمارا نیا قومی رویہ بن چکا ہے‘۔
شعیب اختر صاحب ایک قومی ھیرو ھونے کے ساتھ ذاتی زندگی میں ایک انتہائی نفیس انسان بھی ھیں۔ان کے ساتھ توھین آمیز رویہ پہ دکھ تو بہت ھوا لیکن حیرت نہیں۔۔۔شاید اپنے ھیروز کے ساتھ یہ سب کچھ ھمارا نیا قومی رویہ بن چکا ھے!۔ https://t.co/46suTK6whd
— Dr Shahid Masood (@Shahidmasooddr) October 27, 2021
وسیم عباسی نے کہا کہ ’شعیب اختر نے ڈاکٹر نعمان نیاز کی بدتمیزی پر پی ٹی وی سے لائیو استعفے کا اعلان کر دیا، ایک کرکٹ لیجنڈ سے اس طرح مہمانوں کے سامنے بدتمیزی کسی طور قابل قبول نہیں‘۔
سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر تنقید کے بعد اینکر نعمان نیاز نے بھی ایک ٹوئٹ میں ردعمل دیا۔
ڈاکٹر نعمان نیاز نے کہا کہ ’ میں حیران ہوں کہ یاد کیوں دلایا جاتا ہے کہ شعیب اختر ایک اسٹار ہیں، وہ بہترین رہے ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ انہوں نے ملک کا نام روشن کیا ہے اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا‘۔ اینکر نے مزید کہا کہ ’کہانی کا ایک رخ ہمیشہ اپنی طرف متوجہ کرتا ہے بہر حال ہم سالوں سے دوست رہے ہیں اور میں ہمیشہ ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کروں گا۔ خیال رہے کہ 26 اکتوبر کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے حارث رؤف اور آصف علی کی عمدہ کارکردگی کی بدولت نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں لگاتار دوسری فتح حاصل کر لی۔I wonder why one has to be reminded @shoaib100mph is a star. He has been the best of the best, he shall always be. He has brought laurels to the country is undeniable. One side of the story always attracts nonetheless having been friends for ages I’ll always wish him the best.
— Dr. Nauman Niaz (@DrNaumanNiaz) October 26, 2021