Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

پاکستان اور روس کے مابین پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن پر مذاکرات آج سے شروع ہوںگے۔

پاکستان اور روس کے درمیان سٹریم گیس پائپ لائن پر مذاکرات آج سے شروع ہوں گے جو 28اکتوبر تک جاری رہیں گے ۔ نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوا...

پاکستان اور روس کے درمیان سٹریم گیس پائپ لائن پر مذاکرات آج سے شروع ہوں گے جو 28اکتوبر تک جاری رہیں گے ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ مذاکرات میں سرمایہ کاری کے شیئر ہولڈنگ معاہدے کو حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے ، مذاکرات میں پاکستانی وفد کی سربراہی سیکرٹری پٹرولیم ڈاکٹر ارشد محمود کرینگے ،پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن پر لاگت کا تخمینہ ڈھائی ارب ڈالرز سے زیادہ ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق منصوبے پر 26فیصد سرمایہ کاری روس سے متوقع ہے ، منصوبے میں پاکستان کی شیئر ہولڈنگ 74 فیصد تک رکھے جانے کا امکان ہے، پاکستان منصوبے میں سرمایہ کاری کیلئے روس سے قرض فراہمی کا مطالبہ بھی کر سکتا ہے ۔

پاکستان سٹریم گیس پائپ کا پرانا نام نارتھ ساوتھ گیس پائپ لائن تھا، یہ گیس پائپ لائن کراچی سے قصور تک بنائی جانی ہے ۔