Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

مولانا فضل الرحمان کی آج لاہور آمد شہباز شریف سے ملاقات ہوگی

  سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان آج (ہفتہ کو) لاہور پہنچیں گے جہاں وہ  اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع  کے مطابق ...

 


سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان آج (ہفتہ کو) لاہور پہنچیں گے جہاں وہ  اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع  کے مطابق  سربراہ پی ڈی ایم اپوزیشن لیڈر کی بیمار پرسی کریں گے۔مولانا فضل الرحمان 11 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہونے والے پی ڈی ایم اجلاس بارے امور پر گفتگو کرینگے جبکہ  میاں شہباز شریف سے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ذرائع  کا کہناہے کہ   مولانا فضل الرحمان کی لاہور میں دیگر سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کا بھی امکان  ہے۔مولانا فضل نے پی ڈی ایم سربراہی اجلاس کے لیے اتحاد میں شامل جماعتوں کو دعوت دے چکے ہیں۔  شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات میں حالیہ نیب آرڈیننس، حکومت کی جانب سے انتخابی اصلاحات بارے قانون سازی کے امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔