Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم تو پاکستان آ رہی ہے لیکن کیا مینز ٹیم بھی آئے گی؟ رمیز راجہ نے اعلان کردیا

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے چیئرمین رمیز راجہ نے کرکٹ شائقین کو بڑی خوشخبری سنادی۔ ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم کے بعد مینز ٹیم کے بھ...

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے چیئرمین رمیز راجہ نے کرکٹ شائقین کو بڑی خوشخبری سنادی۔ ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم کے بعد مینز ٹیم کے بھی دورہ پاکستان کی نوید دے دی۔

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ویسٹ انڈین ویمن کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی اور تین ون ڈے میچز کھیلے گی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیموں کے درمیان 8، 11 اور 14 نومبر کو کراچی میں میچز کھیلے جائیں گے۔ ویسٹ انڈین ویمن ٹیم یکم نومبر کو کراچی پہنچے گی۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ خواتین کے بعد ویسٹ انڈیز کی مینز ٹیم بھی پاکستان آئے گی۔ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ سیریز کا شیڈول کیا ہوگا اور کس فارمیٹ کے کتنے میچز کھیلے جائیں گے۔