Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر لاہور روانہ ، وزیر اعلیٰ، گورنر سے ون آن ون ملاقات ہوگی

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور روانہ ہو گئے ہیں جہاں وزیر اعلیٰ اور گورنر پنجاب ان سے ون آن ون ملاقات کریں گے ۔ نجی...

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور روانہ ہو گئے ہیں جہاں وزیر اعلیٰ اور گورنر پنجاب ان سے ون آن ون ملاقات کریں گے ۔

نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان کو انتظامی ، سیاسی صورتحال پر بریفنگ دیں گے ، سردار عثمان بزدار اپوزیشن کے احتجاج کے حوالے سے بھی بریفنگ دیں گے ۔

وزیر اعظم سے گورنر پنجاب چودھری سرور بھی ملاقات کریں گے ، ملاقات میں مختلف امور پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی جائے گی ۔