آل رائونڈر کو زخمی صہیب مقصود کی جگہ سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے لاہور : شعیب ملک کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطاب...
آل رائونڈر کو زخمی صہیب مقصود کی جگہ سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے
لاہور : شعیب ملک کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق صہیب مقصود کے متبادل کے طور پر شعیب ملک کے نام پر اتفاق کیا گیا ہے، صہیب مقصود نیشنل ٹی ٹونٹی کے دوران کمر کی تکلیف کا شکار ہوگئے تھے۔ پی سی بی کے میڈیکل پینل نے صہیب مقصود کو آرام کا مشورہ دیا ہے۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے ، نائب کپتان شاداب خان ہوں گے ۔
ٹیم میں آصف علی، حارث رؤف، حسن علی، عماد وسیم، محمد حفیظ، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، سرفراز احمد، فخر زمان، حیدرعلی اور شعیب ملک شامل ہیں جب کہ ریزرو پلئیرز میں خوشدل شاہ، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر شامل ہیں۔