Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

ملک بھر میں پیٹرول بحران کا خدشہ پھر سر اٹھانے لگا

پیٹرول پمپس مالکان نے کمیشن بڑھانے کے لیے 5 نومبر کو ہڑتال کا اعلان کر دیا پیٹرول پمپس مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا، پیٹرول پمپس مالکان ن...

پیٹرول پمپس مالکان نے کمیشن بڑھانے کے لیے 5 نومبر کو ہڑتال کا اعلان کر دیا

پیٹرول پمپس مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا، پیٹرول پمپس مالکان نے کمیشن بڑھانے کے لیے 5 نومبر کو ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ ۔ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں پٹرول بحران کا خدشہ پھر سر اٹھانے لگا۔ کمیشن نہ بڑھائے جانے پر پیٹرولیم ڈیلرز سراپا احتجاج بن گئے۔پٹرولیم ڈیلرز ایوسی ایشن نے 5 نومبر جمعے کو ملک بھر میں ہڑتال کی کال دے دی۔
ایسوسی ایشن نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کی جانب سے کمیشن میں اضافے کی یقین دہانی کراوائی گئی تھی لیکن حکومت نے کمیشن میں اضافے پر وعدہ خلافی کی اور کمیشن نہیں بڑھایا گیا۔پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ کمیشن نہ بڑھا تو 5 نومبر کو ملک بھر میں پٹرول پمپس بند کر دیں گے۔
مہنگائی اور پیدواری لاگت کے باعث کاروبار ناممکن ہو چکا۔

کمیشن میں اضافے کے حوالے سے فیصلہ نہ ہوا تو انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوں گے۔دوسری جانب یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 9 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے ۔ اوگرا ذرائع کے مطابقیکم نومبر سے پیڑول کی قیمت میں 8 روپے روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے ،ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 9 روپے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے،مٹی کا بھی 7 روپے فی لیٹر مہنگا ہوگا۔
ذرائع کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت ساڑھے 6 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان،اضافے کی وجہ روپے کی قدر میں کمی ڈالر کی قیمت میں اضافہ بتایا جارہا ہے ،عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سبب ہے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی حتمی سمری 30 اکتوبر کو پیٹرولیم ڈویڑن کو ارسال کریگا،نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔