لاہور: گزشتہ روز لاہور میں وکیل کی اسسٹنٹ عقیلہ سبحانی کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا، سی آئی اے صدر نے ملزمان کو سی سی ...
لاہور: گزشتہ روز لاہور میں وکیل کی اسسٹنٹ عقیلہ سبحانی کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا، سی آئی اے صدر نے ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتارکیا۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق گزشتہ روز ( منگل 13 اکتوبر) موٹر سائیکل سوار ملزموں نے وکیل سجاد قریشی کی کار میں سوار ان کی اسسٹنٹ عقیلہ سبحانی پر فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی تھی ، عقیلہ کو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی ۔
وکیل سجاد قریشی کے پولیس کو دیے ابتدائی بیان کے مطابق وہ روزانہ اپنی اسسٹنٹ عقیلہ سبحانی کو پک اینڈ ڈراپ دیتا تھا ، منگل کے روز وہ اس کے گھرپہنچا تو موٹر سائیکل سوار نے فائرنگ کر د ی ۔