لاہور : پنجاب یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف کمیونٹی کیشن سٹڈیز سے پی ایچ ڈی کرنے کے خواہشمند تمام طلبا انٹری ٹیسٹ میں فیل ہو گئے ۔ نجی ٹی وی دنی...
لاہور : پنجاب یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف کمیونٹی کیشن سٹڈیز سے پی ایچ ڈی کرنے کے خواہشمند تمام طلبا انٹری ٹیسٹ میں فیل ہو گئے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پی ایچ ڈی کے انٹری ٹیسٹ میں 132 امیدواروں نے شرکت کی مگر کوئی بھی 70 فیصد نمبر حاصل نہ کر سکا ، فیل ہونے والوں میں درجنوں فیکلٹی ممبران بھی شامل ہیں ۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کےحوالے سے کہا طلبہ نے انٹری ٹیسٹ کے نتائج کو مشکوک قرار دے دیا۔طلبہ الزام لگا رہے ہیں کہ انٹری ٹیسٹ این ٹی ایس کا نام لے کر یونیورسٹی انتظامیہ نے خود لیا ہے ، داخل نہ کرنے کے پلان کے باعث آؤٹ آف کورس سوالات دیے گئے، ٹیسٹ سے تین دن پہلے نصاب تبدیل کر دیا گیا ۔