Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

ترک ڈرامہ’ارطغرل غازی‘ کی معروف اداکارہ نے شادی کرلی

شہرہ آفاق ترک ڈرامہ سیریز 'ارطغرل غازی' میں اداکارہ 'گونچا گل یا آئیکس' کا کردار ادا کرنیوالی زینب کزلتان نے شادی کرلی ۔ سم...

شہرہ آفاق ترک ڈرامہ سیریز 'ارطغرل غازی' میں اداکارہ 'گونچا گل یا آئیکس' کا کردار ادا کرنیوالی زینب کزلتان نے شادی کرلی ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام کی سٹوری میں ترک اداکارہ زینب کے حوالے سے ایک سکرین شاٹ شیئر کیا گیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک تصویر کے ساتھ ہنی مون لکھا گیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اداکارہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔

واضح رہے کہ زینب نے ترکی کے تاریخی ڈرامہ سیریزارطغرل غازی میں ارطغرل کے ساتھی ترگت کی اہلیہ کا کردار ادا کیا تھا اور وہ اپنے اس کردار کی وجہ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئی تھیں۔اداکارہ کی جانب سے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی گئیں دیگر پوسٹ کو دیکھا جائے تو اندازہ ہوتا ہے کہ انہوں نے کین سکیلڈیز سے شادی کی ہے جو کہ پیشے کے لحاظ سے ایک فنکار ہیں۔

سورس: Instagram/zeynepkiziltann