اسلام آباد : علاقائی رابطہ پالیسی کے تحت رابطے اور تجارت کے نئے دور کا آغاز ہو گیا ، پاکستان سے سامان لے جانے والا پہلا این ایل سی ٹرک براست...
اسلام آباد : علاقائی رابطہ پالیسی کے تحت رابطے اور تجارت کے نئے دور کا آغاز ہو گیا ، پاکستان سے سامان لے جانے والا پہلا این ایل سی ٹرک براستہ ایران ترکی پہنچ گیا۔
مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے این ایل سی ٹرک کے ترکی پہنچنے کی نوید سنائی ، عبدالرزاق داؤد نے بتایا کہ ٹی آئی آر معاہدہ کے تحت این ایل سی ٹرک 28ستمبر کو کراچی سے روانہ ہوا تھا جو 5300کلو میٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے 7 اکتوبر کو استنبول پہنچا ، یہ وزارت خارجہ کی علاقائی رابطہ پالیسی کے تحت رابطے کے نئے دور کا آغا زہے ۔