Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

کالعدم تحریک لبیک کا لانگ مارچ دوبارہ شروع ہونے کا خدشہ، اسلام آباد میں راستے بند

کالعدم تحریک لبیک کے ممکنہ طور پر مریدکے سے لانگ مارچ دوبارہ شروع کرنے کے پیش نظر اسلام آباد میں فیض آباد کے مقام پر ہٹائے گئے کنٹینرز دوب...

کالعدم تحریک لبیک کے ممکنہ طور پر مریدکے سے لانگ مارچ دوبارہ شروع کرنے کے پیش نظر اسلام آباد میں فیض آباد کے مقام پر ہٹائے گئے کنٹینرز دوبارہ لگا دیے گئے ہیں۔

بدھ کی رات گئے مری روڈ راولپنڈی سے اسلام آباد داخل ہونے کا راستہ بند کر دیا گیا اور اس کے علاوہ دیگر راستے بھی بند کر دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن پیر سرور شاہ نے کہا تھا کہ ’حکومت نے فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کا معاملہ پارلیمنٹ میں لے جانے کا وعدہ کیا تھا اور اگر رات 12 بجے تک مطالبہ پورا نہیں ہوتا تو ہم بدھ کی صبح اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ شروع کر دیں گے اور پھر جو بھی ہو گا اس کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔‘