Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

موجودہ حکومت کو مزید مہلت نہ دیں ،عوام کو اسلام آباد کی طرف بڑھنا چاہئے ، رانا ثناء اللہ

فیصل آباد : پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں سمری سے بھی زیادہ اضافہ کر کے حکومت...

فیصل آباد : پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں سمری سے بھی زیادہ اضافہ کر کے حکومت نے تمام حدیں پار کر دی ہیں ، موجودہ حکومت کو اب مزید مہلت نہیں دینی چاہئے ، عوام کو چاہئے کہ اب اسلام آباد کی جانب پیش قدمی کریں ۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سلیکٹڈ ٹولے کو نکال باہر کرنے کا وقت ہے ، عمران خان کہتے تھے کہ اگر آئی ایم ایف کے پاس گیا تو خود کشی کر لوں گا ، چلیں خود کشی کی ناکام کوشش ہی کر لیں کہ صبح اخبار میں خبر آئے کہ وزیر اعظم نے خودکشی کی ناکام کوشش کی ، عوام کو اس سے ہی سکون مل جائے گا۔ عوام پر ظلم ناقابل برداشت ہو چکا ہے ، متحدہ اپوزیشن اور پی ڈی ایم کو لانگ مارچ کی کال دینی چاہئے ۔