Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

نکاح نامے کے فارم میں ختم نبوت ﷺکا حلف بھی شامل ، پنجاب اسمبلی نے قراردادمتفقہ طور پر منظور کر لی

لاہور:پنجاب اسمبلی نے نکاح نامے کے فارم میں ختم نبوت ﷺکا حلف شامل کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی,قرار داد مسلم لیگ ق کی رکن خدیجہ...

لاہور:پنجاب اسمبلی نے نکاح نامے کے فارم میں ختم نبوت ﷺکا حلف شامل کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی,قرار داد مسلم لیگ ق کی رکن خدیجہ عمرفاروقی، بسمہ چوہدری اور مسلم لیگ ن کے مولانامحمد الیاس چنیوٹی نے مشترکہ طور پر پیش کی ۔

سپیکر چوہدری پرویزالہٰی کی صدارت میں پنجاب اسمبلی کااجلاس ایک گھنٹہ 51منٹ کی غیرمعمولی تاخیر سے شروع ہوا۔ اجلاس کےآغازمیں ممتازایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان،مسلم لیگ ن کےاراکین اسمبلی پرویز ملک،نشاط احمد ڈاھا کی وفات اوررحیم یار خان میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سےجاںبحق ہلاک ہونے والوں کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ سابق ایم پی اے پیٹر گل کی وفات پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور اقلیتی رکن طارق گل نے دعا بھی کرائی۔

اجلاس میں خدیجہ عمر فاروقی، باسمہ چوہدری اور مولانا الیاس چنیوٹی کی جانب سے نکاح نامے کے فارم میں ختم نبوت ﷺ کا حلف شامل کرنے کے لیے پیش کی گئی مشترکہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سپیکر چوہدری پرویزالہٰی نے کہا کہ قرآن ایکٹ اور ختم نبوتﷺ کے حوالے سے متعلق قانون متفقہ طور پر پاس کیا تھا، نکاح نامے میں بھی ختم نبوتﷺ کا کالم شامل کرنا بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ بہت سے کیس سامنے آئے کہ شادی کے بعد دلہا قادیانی نکلا، اس کے سدباب کیلئے قانون سازی ہونی چاہئے تاکہ نکاح ہونے سے پہلے ہی تمام شکوک و شبہات دور کر لیے جائیں۔