Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

نیب نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی

اسلام آباد : نیب نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ، دائر کردہ درخواست میں...

اسلام آباد : نیب نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ، دائر کردہ درخواست میں کہا گیا کہ مریم نواز نے ضمانت کی رعایت کا غلط استعمال کیا لہذا ضمانت منسوخ کی جائے ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق مطابق نیب نے آرٹیکل 199کے تحت درخواست دائر کی ، درخواست میں مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کی بھی ضمانت منسوخ کرنے کی استدعا کی گئی ہے ۔ نیب کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب لاہور میں طلبی پرنیب آفس پر حملہ بھی کیا گیا ، مریم نواز نیب کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کی مرتکب ہوئیں ۔