ریاض : وزیر اعظم عمران خان نے بھارت کے ساتھ کرکٹ کے کھیل کو آگے بڑھانے کی خواہش ظاہر کردی ،کہا کہ ہم بھارت کے ساتھ کرکٹ کے کھیل کو آگے بڑھان...
ریاض : وزیر اعظم عمران خان نے بھارت کے ساتھ کرکٹ کے کھیل کو آگے بڑھانے کی خواہش ظاہر کردی ،کہا کہ ہم بھارت کے ساتھ کرکٹ کے کھیل کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب میں سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے تاریخی فتح حاصل کی ہے،پاکستان اور بھارت اچھے ہمسایہ ممالک کے طور پر آگے بڑھ سکتے ہیں،بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دے،بھارت کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دے تو خطے میں امن ممکن ہو سکتا ہے۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پاک سعودی تعلقات دوستانہ اور تاریخی ہیں، سعودی قیادت نے سعودی عرب کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کر دیا ، سعودی عرب اور پاکستان مشکل وقت کے دوست ہیں ۔پاکستان میں سعودی عرب سمیت دیگرممالک کےلیے سرمایہ کاری کےمواقع ہیں۔