Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

پاکستان کے ہاتھوں شکست، انڈین مداحوں کا کشمیری طلبہ پر حملہ

پاکستان میں انڈیا کے خلاف ورلڈ کپ کا پہلا میچ جیتنے کے بعد خوشی منائی جا رہی ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں انڈین عوام دکھ...

پاکستان میں انڈیا کے خلاف ورلڈ کپ کا پہلا میچ جیتنے کے بعد خوشی منائی جا رہی ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں انڈین عوام دکھ اور صدمے میں دکھائی دیتے ہیں۔


ایسے میں انڈین پنجاب میں ایک انجینیئرنگ کالج میں زیر تعلیم کشمیری طلبہ نے الزام لگایا ہے کہ میچ کے بعد کچھ لوگوں نے ان پر حملہ کیا۔

انڈی نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق اس واقعے کے بعد پولیس موقعے پر پہنچی اور صورتحال قابو میں آئی۔

ایک کشمیری طالب علم نے کہا کہ ’ہم اپنے کمرے میں میچ دیکھ رہے تھے۔ اتر پردیش والوں نے حملہ کر دیا۔ ہم یہاں پڑھنے آئے ہیں۔ ہم بھی انڈین ہیں۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ہمارے ساتھ کیا ہوا۔‘
انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے سابق وزیراعلی عمر عبداللہ نے پنجاب کے وزیراعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی سے اپیل کی ہے کہ وہ اس واقعے کا جائزہ لیں۔
انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ ’گذشتہ رات پنجاب کے کالج میں کشمیری طلبہ پر حملے کا سن کر دکھ ہوا۔ میری وزیراعلیٰ سے درخواست ہے کہ وہ پولیس کو ہدایات دیں اور طلبہ کو حوصلہ دیں۔‘
پیر کو دونوں فریقین نے پولیس اور کالج انتظامیہ کی موجودگی میں ایک دوسرے سے معافی مانگی۔
اس سے قبل طلبہ نے کمرے میں ٹوٹی کرسیوں اور اپنے جسم پر لگنے والے زخموں کی ویڈیو شیئر کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
دیگر تصاویر میں ہاتھ میں وکٹیں لیے ایک جتھے کو حملہ کرتے دکھایا گیا۔