Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

وزیر اعظم اور آرمی چیف کی رات گئے طویل نشست ہوئی، نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی اتھارٹی وزیر اعظم ہیں ، فواد چودھری

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ رات گئے وزیر اعظم اور آرمی چیف کی طویل نشست ہوئی نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کیلئے...

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ رات گئے وزیر اعظم اور آرمی چیف کی طویل نشست ہوئی نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کیلئے قانونی طریقہ اختیار کیا جائے گا، معاملے پر وزیر اعظم اور آرمی چیف میں اتفاق رائے پایا جاتا ہے ، نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی اتھارٹی وزیر اعظم کی ہے ۔


وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ گزشتہ رات وزیر اعظم اور آرمی چیف کی طویل نشست ہوئی ، وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ میں بہت قریبی اور خوشگوار تعلقات ہیں ، ملکی تاریخ میں یہ تعلقات مثالی ہیں

فواد چودھری نے کہا کہ میں سوشل میڈیا کو دیکھتا ہوں اور بتا دوں کہ وزیر اعظم آفس ایسا قدم نہیں اٹھائے گا جو فوج یا سپہ سالار کی عزت میں کمی کا باعث بنے ، نہ ہی پاک فوج یا سپہ سالار کی جانب سے ایسا کوئی قدم اٹھایا جائے گا جو سول گورنمنٹ کی عزت میں کمی کا باعث بنے گا ، تو ایسے لوگوں کی کوئی خواہش پوری ہونے والی نہیں ۔