پاکستانی آل راؤنڈر اور سابق کپتان شعیب ملک کیلئے دبئی گراؤنڈ میں جی جا جی کے نعرے لگ گئے۔ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے شوہر اور سابق کپت...
پاکستانی آل راؤنڈر اور سابق کپتان شعیب ملک کیلئے دبئی گراؤنڈ میں جی جا جی کے نعرے لگ گئے۔
بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے شوہر اور سابق کپتان شعیب ملک کیلئے گزشتہ روز پاک بھارت میچ کے دوران دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارتی مداح ’جی جا جی‘ کے نعرے لگاتے رہے۔
🤣🤣❤️❤️ https://t.co/NE46xoSKfu
— Sania Mirza (@MirzaSania) October 25, 2021
ٹوئٹر پر ثانیہ مرزا نے ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی کرکٹ شائقین باؤنڈری پر کھڑے شعیب ملک کو جی جا جی کہہ کر پکار رہے ہیں۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہے ہیں، جس سے مداح سمیت ثانیہ بھی خوب محظوظ ہوئیں۔