Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

لاہور میں کمسن بچے کو اغواء کرنے والی دو خواتین گرفتار

لاہور (ویب ڈیسک) غالب مارکیٹ کے علاقے میں کمسن بچے کو اغوا کرنے والی دو خواتین کو گرفتار کرلیا گیا۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ک...

لاہور (ویب ڈیسک) غالب مارکیٹ کے علاقے میں کمسن بچے کو اغوا کرنے والی دو خواتین کو گرفتار کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے غالب مارکیٹ کے قریب کمسن بچے کو اغوا کرنے والی دو خواتین کو پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا،سی سی ٹی وی فوٹیج میں خواتین کو بچہ ساتھ لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمہ سائرہ اور کرن نے کمسن شمعون کو گزشتہ رات غالب مارکیٹ کے علاقے سے اغوا کیا، دونوں خواتین نے کمسن بچے کو ورغلایا اور اپنے ساتھ لے گئیں، اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزمہ سائرہ اور کرن کو گرفتار کر کے شمعون کو بازیاب کروایا لیا، اور بچے کو باحفاظت والدین کے حوالے کردیا۔ ملزمہ سائرہ اور کرن سے تفتیش جاری ہے، تفتیش میں اغوا کہ وجوہات کا تعین کیا جا سکے گا۔