لاہور:مہنگی چینی فروخت کرنے کے معاملے پر پنجاب حکومت نے مقدمات درج کرتے ہوئے دو شوگر مل مالکان سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ چیف سیکرٹ...
لاہور:مہنگی چینی فروخت کرنے کے معاملے پر پنجاب حکومت نے مقدمات درج کرتے ہوئے دو شوگر مل مالکان سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
چیف سیکرٹری پنجاب کے مطابق چنار شوگر ملز فیصل آباد، شکر گنج شوگر ملز جھنگ اورپسرور شوگر ملز گوجرانوالہ کے مالکان اور انتظامیہ کے خلاف مقدمات درج کیے گیے ہیں۔ چنار شوگر ملز کے مالک جاوید کیانی، شکر گنج شوگر ملز کے مالک پرویز احمد کو گرفتار کرلیا جبکہ شکر گنج شوگر ملز کے جنرل منیجر کین منظور حسین ملک، جنرل منیجر ایڈمن حسین ملک کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ پسرور شوگر ملز کے مالکان کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔ قانون شکنی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا اور چینی کی مقررہ سے زائد قیمت پر فروخت کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔