Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دورہ منسوخی پر افسردہ پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے سب سے بڑی خوشخبری ، پاکستان کو پورے ٹورنامنٹ کی میزبانی مل گئی

کراچی: نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دورے منسوخ ہونے پر افسردہ پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے ، پاکستان کو ایشیا کپ 2023 کی میز...

کراچی: نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دورے منسوخ ہونے پر افسردہ پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے ، پاکستان کو ایشیا کپ 2023 کی میزبانی مل گئی ۔

نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ایشیا کپ 2023 کی میزبانی پاکستان کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔اے سی سی میٹنگ کی صدارت بھارت کے جے شاہ نے کی، بھارتی بورڈ نے پاکستان کی میزبانی کو منظور کیا۔ایشیا کپ 2022 کی میزبانی سری لنکا کرے گا جو کہ ٹی ٹوینٹی فارمیٹ پر مشتمل ہوگا جبکہ ایشیا کپ 2023 ون ڈے فارمیٹ پر کھیلا جائے گا جو کہ پاکستان میں ہو گا ۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے سبب ایشیا کپ ٹی 20 بھی ملتوی کردیا گیا تھا، ایشیا کپ سری لنکا میں شیڈول تھا۔سربراہ سری لنکن کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ کورونا کے سبب ایشیا کپ کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔کچھ دیر قبل پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ کی بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی سے دبئی میں ملاقات ہوئی تھی، یہ ملاقات ایشین کرکٹ کونسل کے ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ کے موقع پر ہوئی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا کو انڈین لیگ کا فائنل دیکھنے کی دعوت دی تھی لیکن انہوں نے دعوت قبول کرنے سے معذرت کر لی ۔