Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

متحدہ عرب امارات میں پہلی بار حسین دوشیزاؤں کا مقابلہ حسن کرانے کا اعلان

 متحدہ عرب امارات میں پہلی بار حسین دوشیزاؤں کا مقابلہ حُسن کرانے کا اعلان کردیا گیا ، مس یونیورس کا مقابلہ دبئی میں الحبتور سٹی کے لا پیرل ...

 متحدہ عرب امارات میں پہلی بار حسین دوشیزاؤں کا مقابلہ حُسن کرانے کا اعلان کردیا گیا ، مس یونیورس کا مقابلہ دبئی میں الحبتور سٹی کے لا پیرل میں منعقد کروایا جائے گا۔ عرب نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پہلی بار مس یونیورس کے مقابلے کا اعلان منتظمین کی جانب سے دبئی کی مشہور و معروف عمارت برج خلیفہ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کیا گیا ، جہاں اس حوالے سے بنائی گئی کمیٹی نے کہا کہ مقابلہ میں حصہ لینے کیلئے 7 اکتوبر سے رجسٹریشن کروائی جاسکتی ہے ، مقابلے میں شرکت کی خواہشمند حسیناؤں کے لیے ضروری ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات کی رہائشی ہوں اور ان کی عمر 18 سے 28 سال کے درمیان ہو ، منتخب ہونے والوں سے 15 اکتوبر کو رابطہ کیا جائے گا جس کے بعد 30 ماڈلز کے ناموں کا اعلان 20 اکتوبر کو کیا جائے گا ، جو براہ راست شو میں حصہ لیں گی جن میں سے کامیاب ہونے والی حسینہ کی تاج پوشی کی تقریب 7 نومبر کو ہوگی۔

بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے مس یونیورس ایڈیشن میں جیتنے والی ماڈل کو دسمبر میں عالمی مس یونیورس مقابلے میں بھیجا جائے گا ، اس حوالے سے بنائی گئی کمیٹی میں دبئی کے یوگن ایونٹس کے بانی اور چیف ایکزیکٹیو جوش یوگن ، دبئی کے فیشن ڈیزائنر فرن آمے ، سابق فلپائن نژاد برطانوی ملکہ حسن میگی ولسن ، ایمار کے جنرل مینیجر شریحان المشری اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے الاف میکی اور زیل علی شامل ہیں۔

کمیٹی اراکین نے پریس کانفرنس میں کہا کہ مقابلے میں مختلف پس منظر رکھنے والے خواتین حصہ لیں گی ، ہمارے لیے تو جو بھی یہاں رہتا ہے وہ ہماری شناخت کا حصہ ہے اور اسی لیے مس یونیورس یو اے ای تمام رہائشیوں اور مقامی افراد کے لیے کھلا ہے ‘ امارات کے رواج کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ، منتظمین نے تیراکی کے کاسٹیوم پہننے والا سیگمنٹ مقابلے سے نکال دیا ہے ، مقابلے میں حصہ لینے والی خواتین اپنے بارے میں بات کریں گی، ورزش کے کپڑوں اور پارٹی گاؤنز میں ماڈلنگ کریں گی۔