Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

ن لیگ اور پی پی کے اکاؤنٹس کی دستاویزات تک رسائی کی پی ٹی آئی کی درخواست منظور

 الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے اکاؤنٹس کی دستاویزات تک رسائی کی درخواست منظور کر لی۔ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے اکاؤنٹس کی...

 الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے اکاؤنٹس کی دستاویزات تک رسائی کی درخواست منظور کر لی۔

مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے اکاؤنٹس کی دستاویزات تک رسائی کی درخواست وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے دائر کی تھی۔



الیکشن کمیشن نے فرخ حبیب کی اکاؤنٹس کی دستاویزات تک رسائی کی درخواست منظور کرتے ہوئے مختصر فیصلہ سنایا۔

الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا تھا ن لیگ اور پیپلز پارٹی اس گڑھے میں گر گئے جو انھوں نے پی ٹی آئی کے لیے کھودا تھا۔

رہنما پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے اکاؤنٹس منی لانڈرنگ کے لیے استعمال ہوئے ہیں، یہ لوگ اپنے مقاصد کے حصول کے لیے مافیا سے بھی پیسے لیتے رہے۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا اب مریم اور بلاول کو پتہ چلے گا کہ ان کی پارٹی کے کتنے جعلی اکاؤنٹس ہیں جو وہ چھپا رہے تھے۔