Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

اوکاڑہ : نویں کلاس کی طالبہ اغواء : چھ ملزمان کی اجتماعی ذیادتی

اوکاڑہ : نواحی علاقے میں نویں کلاس کی طالبہ سے اغواء کے بعد زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، مغویہ کو چھ ملزمان کئی روز تک زیادتی کا نشانہ بناتے ...

اوکاڑہ : نواحی علاقے میں نویں کلاس کی طالبہ سے اغواء کے بعد زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، مغویہ کو چھ ملزمان کئی روز تک زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم ریحان نے6 ساتھیوں سمیت گن پوائنٹ پر طالبہ کو20دن پہلےاغواء کیا تھا، سفاک اور بااثر ملزمان نے اسے اپنی ہوس کا نشانہ بھی بنایا۔

زیادتی کا نشانہ بننے والی 13سالہ طالبہ 6دن بعد موقع پاکر وہاں سے فرار ہوکر گھر پہنچ گئی تھی، ذرائع کے مطابق طالبہ کے ساتھ میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کے شواہد پائے گئے ہیں۔

لڑکی کی والدہ کا کہنا ہے کہ تفتیشی افسر اور ملزمان میں گٹھ جوڑ ہے، ہمیں صلح کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے،

متاثرہ طالبہ کی والدہ نے وزیراعلیٰ پنجاب سے واقعے کے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔