لاہور: ڈیپارٹمنٹ آف ڈیجیٹل میڈیا پنجاب یونیورسٹی میں پہلی بار چار سالہ بی ایس پروگرام میں داخلوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ڈیپارٹمنٹ آف ڈیجیٹل م...
لاہور: ڈیپارٹمنٹ آف ڈیجیٹل میڈیا پنجاب یونیورسٹی میں پہلی بار چار سالہ بی ایس پروگرام میں داخلوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ڈیپارٹمنٹ آف ڈیجیٹل میڈیا میں بی ایس کے چار سالہ پروگرام میں صبح اور شام کی کلاسز میں 18 اکتوبر سے داخلے شروع ہوگئے ہیں۔ داخلوں کیلئے درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ 11 نومبر کو شام چار بجے تک جاری رہے گا۔ ڈیجیٹل میڈیا کی تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند طلبا و طالبات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں۔
یہاں یہ بھی واضح رہے کہ ڈیپارٹمنٹ آف ڈیجیٹل میڈیا میں داخلوں کیلئے درخواستیں صرف آن لائن وصول کی جا رہی ہیں۔