پولیس نے کم سن سوتیلی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے درندہ صفت ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق ملزم کو گرفتاری کرنے کی کارروائی ...
پولیس نے کم سن سوتیلی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے درندہ صفت ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق ملزم کو گرفتاری کرنے کی کارروائی لاری اڈہ پولیس نے کی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو اس کی اہلیہ کی جانب سے دی جانے والی درخواست پر گرفتار کیا گیا ۔ پولیس کے مطابق دی جانے والی درخواست میں مدعیہ نے الزام عائد کیا کہ ملزم اپنی 13 سالہ چھوٹی سوتیلی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
اس سلسلے میں تھانہ لاری اڈہ کے ایس ایچ او نے بتایا کہ گرفتار ملزم ارشد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ سیشن کورٹ نے گذشتہ دنوں سات سالہ کمسن بچی کو زیادتی کانشانہ بنانے والے مجرم کے خلاف جرم ثابت ہونے پر منشاد کو عمر قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔
واضح رہے کہ ملک میں گزشتہ چند ماہ کے دوران رپورٹ ہونے والے جنسی زیادتی کیسز کی شرح میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔
اس کے علاوہ کم سن بچے اور بچیوں کو بھی جنسی ہوس کا نشانہ بنائے جانے کے کئی واقعات رپورٹ ہوئے۔50 فیصد سے زائد کیسز میں اس گھناؤنے فعل میں رشتہ دار ہی ملوث نکلے تاہم اب بچیاں باپ اور بھائیوں کے ساتھ بھی محفوظ نہیں رہیں۔ لاہور میں موٹروے زیادتی کیس کے بعد ملک بھر میں عوام نے ایک مہم شروع کی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ جنسی زیادتی ملزمان کو سرعام پھانسی یا سخت ترین سزائیں دی جائیں۔