Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

حکومت کا قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس فوری طلب کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد : حکومت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس فوری طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا ، مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کے مطابق قومی اسمبلی اور ...

اسلام آباد : حکومت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس فوری طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا ، مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کے مطابق قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس فوری طلب کر لئے گئے ہیں ۔


نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی ، بابر اعوان نے معاملے پر وزیر اعظم سے بھی مشاورت کی; جس کے بعد اعلان کیا کہ سینیٹ کا اجلاس جمعرات شام 4 بجے اور قومی اسمبلی کا اجلاس بھی اسی روز شام 5 بجے ہوگا۔

بابر اعوان کے ملکی امور سے متعلق اہم قانون سازی کو مکمل کیا جائے گا جبکہ وزارت پارلیمانی امور نے معاملے پر صدر مملکت کو سمری بھیج دی ہے ۔