قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بھارت سے زیادہ نیوزی لینڈ پر غصہ ہے۔ سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنے ای...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بھارت سے زیادہ نیوزی لینڈ پر غصہ ہے۔ سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کا سارا فوکس نیوزی لینڈ سے میچ پر ہے، بھارت پر کم فوکس ہے۔ شعیب اختر نے کہا کہ جو دورہ چھوڑ کر بھاگ گئے ہمارا اصل غصہ ان پر ہے، ہم نے انہیں ورلڈکپ میں نہیں چھوڑنا۔
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ نیوزی لینڈ کو بھاگنے نہیں دینا لیکن چھوڑنا بھارت کو بھی نہیں ہے، بھارت کے پاس شاندار کھلاڑی ہیں لیکن ٹی ٹونٹی میں پیشنگوئی نہیں کی جا سکتی، بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان سے بہتر ہے لیکن پاکستان جارحانہ کرکٹ کھیلے گا۔
شعیب اختر نے کہا کہ پاکستان ورلڈکپ میں بھارت سے بہتر ٹیم رہی ہے لیکن ورلڈکپ میچوں میں بھارت نے پاکستان سے بہتر پریشر ہینڈل کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے کیریئر کے دنوں میں پاکستان کے پاس بھارت سے بڑے کھلاڑی ہوا کرتے تھے ، کوہلی پر بابراعظم سے زیادہ پریشر ہوگا کیونکہ میچ میں دبئی سٹیڈیم پورا نیلا ہوگا، براڈ کاسٹرز بھی بھارت کے ہیں، لہذا اگر ہم ہار بھی جاتے ہیں تو زیادہ مسئلہ نہیں ہوگا اصل مسئلہ بھارت کو ہوگا کیونکہ ان کے پاس اس میچ میں شکست کے ساتھ ساتھ کھونے کیلئے اور بھی کچھ ہے۔ شعیب اختر نے بھارت کے سٹار بیٹسمین اور کپتان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ قسمت کوہلی کے ساتھ نہیں ہے۔ واضح رہے کہ یہ ٹی 20 ورلڈ کپ کوہلی کا بطور کپتان آخری ٹورنامنٹ ہے۔